پریس ریلیز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے محصورین پاراچنار کے لیے اشیائے خوردو نوش ادویات اور دیگر سامان کے ہمراہ 24 جولائی کو امدادی کاروان بھجوایا جائے گا ، امدادی کاروان بھجوانے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا ، کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں امدادی کاروان چوبیس جولائی کو اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی کی برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کے اختتام پر پاراچنار کے لیے روانہ ہو گا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کنونشن میں شمولیت کے لیے آنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم از کم پانچ کلو اشیائے خوردو نوش کا پیکٹ یا دیگر امدادی سامان اپنے ہمراہ لائیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں نے ٹل پاراچنار روڈ بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پاراچنار کے مکینوں کا عملی طور پر پاکستان سے رابطہ منقطع ہے ، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے سبب انسانی اموات میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محصورین پاراچنار کی خوراک و ادویات کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی امداد ہمار اخلاقی فریضہ ہے اس لیے استحکام پاکستان کنونشن میں شریک ہونے والا ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اس کار خیر میں حصہ ڈالے،انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امدادی کاروان کو بحفاظت پاراچنار پہنچانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی ہے ۔
شوکت بھٹی
میڈیا کوآرڈنیٹر
مجلس وحدت مسلمین پاکستان